
اسپین کے شہر بارسلونا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔جب ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ دیا اور خود جہاز میں سوار ہو کر چھٹیوں پر روانہ ہو گئے۔ یہ خاندان بیرون ملک سفر پر جا رہا تھا، لیکن بورڈنگ کے دوران جب بچے کے دستاویزات چیک کیے گئے. تو انکشاف ہوا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا ہے اور اس کے پاس مطلوبہ ویزا بھی موجود نہیں ۔ ایئرپورٹ حکام نے بچے کو سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ایسی صورتحال میں کوئی بھی ہوتا تو اپناپروگرام منسوخ کر دیتا اور بچے کے ساتھ رہتا، مگر بچے کے والدین نے حیران کن فیصلہ کیا کہ وہ خود جہاز میں سوار ہو گئے اور بچہ وہیں چھوڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے کسی رشتے دار کو فون کیا اور کہا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائیں۔ بچہ ایئرپورٹ پر اکیلا بیٹھا تھا جب ایئرپورٹ کی ایک اہلکار لیلیان نے اس سے بات کی۔ بچہ نہایت سکون سے بولا: "میرے امی ابو جا چکے ہیں، وہ چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔”
یہ جواب اتنا سادہ مگر اتنا وزنی تھا کہ لیلیان کچھ لمحے خاموش رہ گئی.بات ہی ایسی تھی۔ بھلا کوئی ائیرپورٹ پر اپنے دس سالہ بچے کو چھوڑ کر جاتا ہے؟
مزید جانیے.
زہریلے سانپوں کا بادشاہ، وہ شخص جس کا خون سانپ کے زہر کا توڑ تھا.
زمزم کا کنواں کبھی خشک کیوں نہیں ہوتا؟ مکمل سائنسی تحقیق.
یہ سن کر ایئرپورٹ اسٹاف نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور بچے کو اپنی نگرانی میں لے لیا۔ دوسری طرف، فلائٹ میں موجود عملے کو بتایا گیا کہ ایک بچہ اکیلا ایئرپورٹ پر رہ گیا ہے۔ عملے نے جہاز میں تلاشی کے بعد والدین کی شناخت کی۔ جو کہ ایک اور چھوٹے بچے کے ساتھ موجود تھے۔ حکام نے فوراً جہاز روکا، والدین کو اتارا، ان کا سامان واپس نکالا اور ان سب کو پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا جہاں بچہ پہلے سے موجود تھا۔
ایئرپورٹ کی خاتون اہلکار لیلیان نے اس پر ویڈیو بنائی جو TikTok پر وائرل ہو گئی اور لاکھوں لوگوں نے دیکھی۔یہ واقعہ جیسے ہی سامنے آیا، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔لوگوں نے والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اور کہا کہ والدین کی ایسی حرکت نہ صرف غیرذمہ دارانہ ہے بلکہ بچے کی ذہنی صحت کے لیے خطرناک بھی ہے۔
اکثر افراد نے کہا:
"چھٹیوں پر جانا ضروری تھا، لیکن بیٹے کی پروا نہیں؟ یہ کیسی بے حسی ہے؟”
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ والدین کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں آئی یا نہیں، لیکن پولیس کی جانب سے معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔