
جیکو جے6، پاکستان میں چیری اور نشاط کے اشتراک سے متعارف کی گئی پہلی مکمل الیکٹرک SUV ہے، جو اپنی شاندار ٹیکنالوجی، جدید ڈیزائن اور زبردست کارکردگی کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ گاڑی تین مختلف ویرینٹس میں دستیاب ہے. کمفرٹ (RWD)، لگژری (RWD) اور پریمیم (AWD)۔ ہر ماڈل مخصوص بیٹری سائز، پاور اور رینج کے ساتھ آتا ہے تاکہ مختلف صارفین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
اس کار کومتعارف کروانے سے پہلے اس سال ایک اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ فروری 2025 میں، چیری نےگندھارا آٹوموٹیو سے اپنا ساتھ ختم کیا اور ہیونڈائی نشاط موٹرز کی ایک کمپنی نیکسٹ جین آٹو کے ساتھ نئی پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔ اس نئی شراکت داری کا مقصد چیری کے Omoda اور Jaecoo برانڈز کے تحت الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں متعارف کرنا ہے، جو بیٹری EVs، پلگ اِن ہائبرڈز، اور فیول سیل EVs جیسے نئے انرجی وہیکلز بنانے میں ماہر ہیں۔
انجن اور کارکردگی
ویریئنٹ | ڈرائیو | موٹرز | آؤٹ پٹ | ٹارک | بیٹری | رینج | 0-100 Km/h | کھپت |
کمفرٹ (RWD) | RWD | 1 | 135 کلو واٹ (184 hp) | 220 Nm | 49.9 kWh | 329.6 کلومیٹر | 10.5 سیکنڈ | 15.2 kWh/100 کلومیٹر |
لگژری (RWD) | RWD | 1 | 135 کلو واٹ (184 hp) | 220 Nm | 65.6 kWh | 462 کلومیٹر | 8.0 سیکنڈ | 17.9 kWh/100 کلومیٹر |
پریمیم (AWD) (Upgradable to Phantom) | AWD | 2 | 205 کلو واٹ (279 hp) | 385 Nm | 69.7 kWh | 418 کلومیٹر | 6.5 سیکنڈ | 19.0 kWh/100 کلومیٹر |
تینوں ورژن 6.6 کلو واٹ اے سی اور 80 کلو واٹ ڈی سی چارجنگ کی سہولت رکھتے ہیں؛ جبکہ ریئر-ڈرائیو ماڈلز میں 450 لیٹر کا بوٹ (ڈگی) موجود ہے۔
مزید جانیے.
نیا ماڈل، نیا انداز — ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 بائیک متعارف کروا دی.
ایک چارج میں 180 کلومیٹر کا سفر، بائیک ہو تو ایسی.
زہریلے سانپوں کا بادشاہ، وہ شخص جس کا خون سانپ کے زہر کا توڑ تھا.
بیرونی خصوصیات
- اگلے پہیوں میں وینٹیلیٹڈ ڈسک بریکس اور پچھلے پہیوں میں ڈسک بریکس.
- ان میں ہائی-بیم کنٹرول، خودکار اور "فالو-می-ہوم” فنکشن کے ساتھ الیکٹرک لیولنگ سوئچ بھی شامل ہے۔
- ڈے ٹائم رننگ لائٹس، پچھلی لائٹس، اور سنٹر میں لگی سٹاپ لائٹ بھی ہیں۔
- گاڑی میں پینورامک سن روف اور روف ریلز بھی لگی ہوئی ہیں۔
- NFC کی، چارجنگ پورٹ کو بجلی سے کھولنے اور بند کرنے کا کور، اور سامان رکھنے کا باکس بھی شامل ہیں۔
- پچھلی فوگ لائٹ اور ایمرجنسی سٹاپ سگنل۔
اندرونی خصوصیات
- 64 رنگوں والی ملٹی کلر ایمبیئنٹ لائٹنگ، ڈگی میں لائٹ اور 12-وولٹ کا آؤٹ لیٹ۔
- لیدر سے بنا ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل۔
- چار طریقوں سے پاور ایڈجسٹمنٹ، وینٹیلیشن اور الیکٹرک لیگ سپورٹ۔
- اگلی سیٹوں پر مساج اور میپ پاکٹس۔
- پچھلی دو بیرونی سیٹوں میں وینٹیلیشن۔
- تین ہیڈریسٹ، 60/40 کے تناسب سے فولڈ ہونے والی پچھلی سیٹیں، اور کپ ہولڈر والا آرم ریسٹ۔
- ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول۔
- 14.6 انچ کی سنٹرل ٹچ اسکرین۔
- 12 اسپیکر والا Infinity آڈیو سسٹم۔
- اگلی اور پچھلی USB پورٹس۔
- 50 واٹ کی وائرلیس فون چارجنگ "فارگیٹ” الرٹ کے ساتھ۔
جیکو جے6 کی قیمت
- جے6(AWD)69.7 کلو میٹر/گھنٹہ: 10,799,000روپے
- جے6(RWD)65.6 کلو میٹر/گھنٹہ: 98,99,000 روپے
- جے6(RWD)49.9 کلو میٹر/گھنٹہ:8,799,000 روپے
نشاط-چیری نے جیکو جے 6 کو پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔ یہ گاڑی ایک چارج میں 462 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے اور جدید ترین حفاظتی فیچرز سے لیس ہے۔پاکستان الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن رہا ہے اور دنیا بھر کی آٹو موبائل کمپنیاں یہاں اپنی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔