ایک چارج میں 180 کلومیٹر کا سفر، بائیک ہو تو ایسی.

ویلوسٹی 180 اسپیشل ایڈیشن: نام ہی کافی ہے

ولیکٹرا نے اپنا اپ گریڈ شدہ ویلوسٹی 180 اسپیشل ایڈیشن لانچ کر دیا ہے، جو اب 24 ماہ تک کی اقساط پر دستیاب ہے۔ شہری سواروں کے لیے ڈیزائن کی گئی یہ الیکٹرک موٹرسائیکل زیادہ رینج، بہتر کارکردگی اور ماحول دوست سواری کا امتزاج ہے، ادائیگی کا طریقہ آسان ہونے کی وجہ سے اب یہ بائیک سب کی پہنچ میں ہے۔

اقساط کے پلان

صارفین چار مختلف ڈاؤن پیمنٹ کے درجات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی متعلقہ ماہانہ اقساط ہیں۔ پلان کی مدت جتنی طویل ہوگی یا ابتدائی ادائیگی جتنی زیادہ ہوگی، ماہانہ قسط اتنی ہی کم ہوگی۔

ڈاؤن پیمنٹ12 ماہ کا پلان24 ماہ کا پلان
60,000 روپے30,000 روپے/ماہانہ15,900 روپے/ماہانہ
80,000 روپے28,000 روپے/ماہانہ14,800 روپے/ماہانہ
100,000 روپے26,000 روپے/ماہانہ13,700 روپے/ماہانہ
120,000 روپے24,000 روپے/ماہانہ12,600 روپے/ماہانہ

درخواستیں ولیکٹرا کے آفیشل انسٹالمنٹ فارم پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔



پاور جو سب کو پیچھے چھوڑ دے-

ویلاسٹی 180 اسپیشل ایڈیشن میں عام ماڈل کے مقابلے میں زیادہ طاقتور موٹر اور بہتر رفتار فراہم کی گئی ہے۔ اس میں نصب ہائی کیپیسٹی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری طویل سفر کو ممکن بناتی ہے، جس کے لیے بار بار چارجنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

خصوصیتتفصیل
موٹر2,000W BLDC
ٹارک120 Nm
ٹاپ اسپیڈ85 کلومیٹر فی گھنٹہ
بیٹری72V, 36Ah LFP
چارجنگ کا وقت3.5 گھنٹے (12A چارجر)
رینج (موڈ 1)180 کلومیٹر تک
بیٹری کی عمرتقریباً 500,000 کلومیٹر (تقریباً 30 سال)
رائڈنگ موڈز

اس بائیک میں تین رائڈنگ موڈز اور ریورس اسسٹ کی سہولت شامل ہے۔ بائیک کی رینج، اسپیڈ اور استعمال کیے جانے والے موڈ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔

موڈز رفتار کی حد رینج
موڈ 10–40 کلومیٹر فی گھنٹہتقریباً 180 کلومیٹر
موڈ 241–50 کلومیٹر فی گھنٹہتقریباً 140–165 کلومیٹر
موڈ 351–65 کلومیٹر فی گھنٹہتقریباً 120–144 کلومیٹر

بائیک استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عام استعمال میں اس کی رینج، کمپنی کی بتائی گئی رینج سے تھوڑی کم ہوتی ہے، خاص طور پر اگر پیچھے کوئی اور بھی بیٹھا ہو یا سامان زیادہ ہو۔

ڈیزائن اور حفاظتی خصوصیات
خصوصیتتفصیل
بریکسڈوئل ڈسک بریکس (آگے اور پیچھے)
ٹائرزٹیوب لیس
سسپنشنٹیلیسکوپک فرنٹ، ڈوئل ریئر اسپرنگس
ریورس موڈجی ہاں
پانی/دھول سے تحفظIP67 بیٹری سیلنگ
وارنٹی3 سال (بیٹری اور موٹر)
بکنگ کی معلومات
  • قیمت: 375,000 روپے
  • صرف 50,000 روپے ایڈوانس سے اپنی بائیک بک کروائیں.
  • ڈیلیوری : بکنگ سے 30 دن کے اندر آپ کے پاس.
  • پورے پاکستان میں ولیکٹرا کے اسٹورز پر ٹیسٹ ڈرائیو کی سہولت دستیاب ہے۔

یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے