
پاکستان کی 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر چانگان پاکستان نے اپنے مشہور SUV ماڈل اوشان X7 پر شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی آفر 31 اگست 2025 تک جاری رہے گی، جس کے تحت گاڑی کے تمام ویرینٹس پر دو لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
کونسی گاڑیوں پر ڈسکاؤنٹ ہے؟
چانگان نے واضح کیا ہے کہ اس ڈسکاؤنٹ کا اطلاق اوشان X7 کے تمام ویرینٹس پر ہوگا، جن میں شامل ہیں:
- اوشان X7 کمفرٹ (7 سیٹر)
- اوشان X7 فیوچر سینس (5 سیٹر)
- اوشان X7 فیوچر سینس (7 سیٹر)
اس رعایت کے بعد خریدار ایک اعلیٰ معیار کی SUV کو پہلے سے کہیں کم قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ بکنگ 31 اگست سے پہلے کی جائے۔
مزید جانیے.
جیکو نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار جے6 کو پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے.
نیا ماڈل، نیا انداز — ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 بائیک متعارف کروا دی.
ایک چارج میں 180 کلومیٹر کا سفر، بائیک ہو تو ایسی.
تمام ماڈلز کی قیمتیں.
ماڈلز | قیمت |
---|---|
کمفرٹ (7 سیٹر) | 8,474,000 روپے |
فیوچر سینس (5 سیٹر) | 9,149,000 روپے |
فیوچر سینس (7 سیٹر) | 9,299,000 روپے |
اس پیشکش میں تمام ویرینٹس کے ساتھ 3 سال یا 100,000 کلومیٹر کی وارنٹی بھی شامل ہے۔ یہ خصوصی ڈسکاؤنٹ ایکس فیکٹری قیمتوں پر دیا جا رہا ہے، اور اس پر کمپنی کی شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گی۔
اوشان X7 کی نمایاں خصوصیات۔
- طاقتور انجن: 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ پٹرول انجن جو 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔
- جدید گیئر سسٹم: 7 اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹو میٹک ٹرانسمیشن، ہموار ڈرائیونگ کے لیے۔
- فیول ایوریج: شہر میں تقریباً 10 سے 12 کلومیٹر اور ہائی وے پر 14 کلومیٹر فی لیٹر۔

اندرونی ڈیزائن اور فیچرز۔
- ہیٹڈ اور وینٹیلیٹڈ فرنٹ سیٹیں جو 6 طرح سے ایڈجسٹ کی جا سکتی ہیں۔
- 10.25 انچ اسمارٹ انفوٹینمنٹ اسکرین، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ
- اے آئی وائس اسسٹن
- 360 ڈگری کیمرہ سسٹم
اس SUV میں 26 لیٹر کا اسٹوریج ایریا اور ایڈجسٹ ہونے والی نشستیں اسے فیملی اور کاروباری مقاصد دونوں کے لیے ایک بہترین گاڑی بناتی ہیں۔
حفاظتی فیچرز اور ڈرائیور اسسٹنس۔
اوشان X7 میں ایک مکمل اور جامع حفاظتی پیکج فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں ملٹیپل ایئر بیگز، ABS کے ساتھ EBD، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول، اور بریک اسسٹ جیسی معیاری خصوصیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم بھی شامل ہیں۔ مزید اعلیٰ تحفظ کے لیے فیوچر سینس ماڈلز میں اڈاپٹو کروز کنٹرول، لین کیپ اسسٹ، فارورڈ کولیژن وارننگ، اور آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ جیسے جدید فنکشنز بھی دیے گئے ہیں۔
ڈسکاؤنٹ کا فائدہ اٹھائیں۔
اگر آپ ایک ایسی SUV خریدنا چاہتے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی، آرام دہ ڈرائیونگ اور دلکش ڈیزائن کا امتزاج ہو، تو چانگان اوشان X7 کا یہ آزادی ڈسکاؤنٹ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔ یاد رکھیں، یہ آفر 31 اگست 2025 کے بعد ختم ہو جائے گی، اس لیے بروقت فیصلہ کریں اور جشنِ آزادی کو مزید یادگار بنائیں۔