نیا ماڈل، نیا انداز — ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 بائیک متعارف کروا دی.

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میںنئی موٹرسائیکل CG 150 کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ یہ نیا ماڈل کئی سال بعد کمپنی کی لائن اپ میں ایک بڑا اضافہ ہے، پچھلے کئی سالوں سے صرف گرافکس اور اسٹیکر میں معمولی تبدیلیاں کی جا رہی تھیں، مگر اس بار کمپنی نے واقعی کچھ نیا پیش کیا ہے۔CG 150 نہ صرف ظاہری لحاظ سے نیا ہے بلکہ اس میں طاقتور انجن، جدید خصوصیات، اور زیادہ آرام دہ ڈرائیونگ تجربہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کی بناوٹ اور ڈیزائن اب بھی CG سیریز کی پہچان کو برقرار رکھتے ہیں، جو پاکستانی صارفین میں بے حد مقبول ہے۔

CG 150 میں کیا نیا ہے؟

CG 150 ایک 150cc فور-اسٹروک ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آئی ہے، جو پُرسکون اور ہموار ڈرائیونگ فراہم کرتا ہے۔ اس انجن میں کم وائبریشن کے لیے خاص ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ لمبے سفر بھی آرام دہ ہو۔اس میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز دیے گئے ہیں، جو اسے ہر قسم کے صارف کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ ساتھ ہی 5-اسپیڈ فارورڈ گیئر سسٹم دیا گیا ہے تاکہ رفتار اور کنٹرول بہتر ہو۔



اہم خصوصیات

  • 150cc فور اسٹروک انجن
  • کک اسٹارٹ اور سیلف اسٹارٹ
  • 5 اسپیڈ آل فارورڈ گیئر
  • فرنٹ ڈسک اور ریئر ڈرم بریک
  • کمبائنڈ بریکنگ سسٹم (CBS)
  • جدید ایلائی رم اور ٹریول شاکس
  • ایل ای ڈی ہیڈلائٹ اور کروم فنشنگ
  • اسٹائلش ڈیزائن اور میٹل مڈگارڈز
  • سائلنسر اور انڈیکیٹرز میں نیا انداز
قیمت اور مارکیٹ میں پوزیشن

CG150 کی قیمت 4,59,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس قیمت پر یہ موٹرسائیکل براہ راست مقابلہ کرے گی سوزوکی GS150 کے ساتھ، جو CG150 کے مقابلے میں سستی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ یاماہا YBR 125 سے بھی ٹکرائے گی، جس کا انجن تو 125cc ہے مگر اس کی قیمت تقریباً برابر ہے — صرف 400 روپے کم ہے، خاص طور پر YBR DX (انٹری لیول)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے