احمد آباد میں ایئر انڈیا فلائٹ 171 کا المناک حادثہ درجنوں ہلاک!

air India plan crashed during take-off.

12 جون 2025 کو ایئر انڈیا کی بین الاقوامی پرواز AI171 نے احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ کے لیے اڑان بھری۔ یہ پرواز بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے پر مشتمل تھی، جسے دنیا کے محفوظ ترین ہوائی جہازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس پرواز میں کل 242 افراد سوار تھے، جن میں 230 مسافر اور 12 افراد پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ اس طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین مسافر موجود تھا-

طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کے فوراً بعد فضا میں بلند ہوا، اس کے ایک انجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی سگنل دیا اور کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا کہ طیارہ اپنا توازن کھو رہا ہے۔ لیکن وقت بہت کم تھا۔ جہاز اچانک تیزی سے نیچے کی طرف جھکنے لگا اور احمد آباد کے قریبی علاقے میگھانی نگر میں ایک اسپتال کے قریب زمین سے ٹکرا گیا۔ یہ علاقہ ایک گنجان آبادی والا شہری علاقہ تھا جہاں پر کئی رہائشی عمارتیں اور ایک ڈاکٹروں کا ہاسٹل واقع تھا۔

جیسے ہی طیارہ زمین سے ٹکرایا، ایک زوردار دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔ دھویں کے بادل آسمان پر چھا گئے اور آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔ جہاز کا ملبہ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، کچھ حصے رہائشی علاقوں پر گرے اور کچھ قریبی سڑک پر بکھر گئے۔



حادثے کے فوری بعد مقامی افراد سب کچھ چھوڑ کر مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ کچھ لوگ ملبے سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، کچھ آگ بجھانے کے لیے پانی اور کمبل لے آئے۔ تھوڑی دیر میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں-

اس افسوسناک حادثے میں اب تک 30 سے 35 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں سے بیشتر مسافر تھے، جن میں کئی بھارتی اور غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ عملے کے کئی افراد بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اس کے علاوہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ ان زخمیوں کو قریبی ہسپتال اور دیگر میڈیکل سینٹرز میں منتقل کیا گیا-

جہاز کے گرنے سے زمین پر موجود کئی مقامی شہری بھی متاثر ہوئے۔ ڈاکٹروں کا ہاسٹل جو جائے حادثہ کے بالکل قریب واقع تھا، مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ بیرونی افراد بھی اس حادثے کا شکار بنے اور ان میں سے کئی کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ اگرچہ ان زمینی ہلاکتوں کی درست تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی، مگر امدادی ادارے اس پہلو پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد سول ایوی ایشن، ایئر انڈیا، اور مرکزی حکومت کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بلیک باکس کی تلاش شروع کی۔ خوش قسمتی سے طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل چکے ہیں، جن کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر انجن میں خرابی کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے، مگر حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

ایئر انڈیا نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ملک بھر میں فضا سوگوار ہے

169 بھارتیوں کے ساتھ ساتھ 61 دیگر غیر ملکی مسافر بھی اس سفر میں شریک تھے۔ ان کے لواحقین اب تک امید لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید ان کا کوئی اپنا بچ گیا ہو۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے